مکتبِ عاشورا مراجع عظام اور علمائے کرام کی نظر میں | زینب اسوۂ حسنہ

آپ خواتین کو ہمیشہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو مدِّنظر رکھنا چاہیئے۔ وہ آپ کی زندگی کے لیے پیشوا، رہبر اور نمونہ عمل ہیں اور وہ ہیں کہ جو آپ کو حق سیکھلاتی ہیں۔ وہ لوگ جو آپ سے کہتے ہیں کہ اسلام گوشہ نشینی اور (ذمّہ داریوں سے) فرار کرنا ہے، وہ نامعقول بات کرتے ہیں۔ حقیقی اسلام، زینب سلام اللہ علیہا میں مجسم ہوجاتاہے، زینبؑ کو دارالامارۃ میں دیکھیں، یزید کے دربارمیں دیکھیں، جنگ میں دیکھیں، ایک مؤمنہ عورت ایسی ہوتی ہے، ایک مسلمان عورت ایسی ہوتی ہے۔

امام موسیٰ صدر
کتاب سفر شہادت