ناکام خبیث دشمن

آپ دشمنیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، آپ خبیث امریکا اور خبیث برطانیہ کو دیکھ رہے ہیں، آپ مغربی حکومتوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، آپ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ یہ لوگ جو کچھ بھی اُن سے ہو سکتا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف انجام دینے سے کوتاہی نہیں کر رہے ہیں، اور خدا کا شکر ہے کہ اُن کو مُنہ کی کھانی پڑ رہی ہے اور اپنے مقاصد کو عملی جامہ نہیں پہنا پا رہے ہیں اور جو کام بھی وہ کر رہے ہیں کہ اُن کے اپنے کہنے کے مطابق ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی‘‘ تاکہ ایرانی قوم کے گھٹنے ٹکوا دیں، الحمد اللہ ایرانی قوم کا عکس العمل اُن کے سینے پر مکّا اور اُنہیں پیچھے دھکیلنا ہے اور وہ(دشمن) کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
27جون2020