نفاق، ہمارے زمانے کا سب سے بڑا مظہر

کس عصر اور کس زمانے میں اس قدر مقدّس انسانی مفاہیم استعمال کیے گئے ہیں؟ کس عصر اور کس زمانے میں اخلاق، صلح، امن، آزادی، مساوات، اخوت، برابری، انسانیت اور حقوقِ انسانی کا اس قدر دم بھرا گیا ہے؟ اور ہمارے زمانے جتنا کس زمانے میں ان مفاہیم کو کھلونا بنایا گیا ہے اور ان سے کھیلا گیا ہے؟ دنیا کے دوسرے سرے سے اپنے ہوائی جہاز پر آتے ہیں اور بے گناہ لوگوں پر آتش گیر بم برساتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ آزادی کے دفاع کے سلسلے میں امریکہ کا عزم محکم ہے۔

استاد شہید مرتضی مطہری
اسلام اور عصر حاضر کی ضروریات ص ۲۲