یہ انفوگرافک ایک اہم پیغام کو نمایاں کرتی ہے کہ اسلامی امت کی طاقت، عزت اور کامیابی باہمی اتحاد میں ہے۔ مشترکہ اسلامی اصولوں کو محور قرار دے کر مسلمانوں کا ایک دوسرے کا ساتھ دینا، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور امتِ۔ اسلامی کی قوت کو مستحکم کرنے کی بنیادی شرط ہے۔ اختلافات کو ہوا دینا اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا دشمن کی حکمتِ عملی ہے؛ جبکہ حقیقی وحدت، باہمی تعاون اور عدمِ تنازع امت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
