ولی فقیہ کی اطاعت ہمارا قطعی عقیدہ

سب سے پہلے فقہا پر امام (ولی فقیہ) کی اطاعت واجب ہے۔ اس کے علاوہ ان (فقہا) کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو اس (ولی فقیہ) کی اطاعت پر تشویق کریں اور ترغیب دلائیں۔ یہ جان لیں کہ آج امت کے امام (ولی فقیہ) کی مخالفت، امام زمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مخالفت ہے۔ آج اس امام (ولی فقیہ) سے مقابلہ، امام زمان علیہ السلام سے جنگ (کے مترادف) ہے۔ جان لیں کہ ہمارے قطعی مسائل میں سے”الراد علیہ کالراد علینا” ہے، فقیہ کو رد کرنے والا امام معصوم کو رد کرنے والاہے۔ حکومتی مسائل میں، نہ فتویٰ میں۔

آیت اللہ عبدالحسین دستغیب شیرازی رضوان اللہ علیہ
کتاب زندگی و مبارزات آیت اللہ عبدالحسین دستغیب شیرازی رضوان اللہ علیہ، ص 141