ٹرمپ کا مایوس صیہونیوں کو دلاسہ دینے کا حربہ!

امریکی صدر نے کچھ بیہودہ اور تمسخر آمیز باتوں سے مقبوضہ فلسطین میں مایوس صیہونیوں کو امید دلانے اور انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔ امریکی صدر کے مقبوضہ فلسطین کے دورے اور اس نے جو حرکتیں وہاں کیں اور جو بیہودہ باتیں کیں، ان کے بارے میں میرا تجزیہ یہ ہے: وہ (صیہونی) مایوس ہیں؛ انہوں (صیہونیوں) نے 12 روزہ جنگ میں اس قدر مار کھائی ہے کہ جس کا انہیں یقین نہیں تھا، انہیں اس کی توقع نہیں تھی، (لہٰذا) وہ مایوس ہو گئے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
20 اکتوبر 2025