پہلے ویژن کا تعیٌّن پھر کام

جب تک ہم اپنے کام کے متعلق کوئی وژن متعیّن نہیں کریں گے اس وقت تک کوئی بھی کام صحیح طریقے سے انجام نہیں پائے گا اور سب کچھ روزانہ کی بنیاد پر چلتا رہے گا۔ اگر ہم نے اپنے لئے وژن متعیّن کیا مگر منصوبہ بندی نہیں کی تو بغیر منصوبہ بندی کے ہمارا کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا منصوبہ بندی کے بعد اگر ہم نے سستی اور کاہلی سے کام لیتے ہوئے اپنے دماغ، بدن کے اعضاء اور جسم کو تھکا نہیں دیا تو ہم اپنے مقصد تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہونگے، یہ ساری چیزیں ضروری ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
7 جولائی 2004