کربلا میں بھی بُغضِ علیؑ!

حضرت سیّدُ الشُّہداءؑ (امام حسینؑ) نے فرمایا: ’’میرا خون بہانا کیوں حلال سمجھتے ہو؟ کیا میں نے کسی حلال کو حرام بنایا ہے یا کسی حرام کو حلال بنایا ہے؟‘‘۔ ایک ملعون جواب دیتا ہے: ’’ تمہارے والد (امام علیؑ) سے جو بُغض ہمارے دل میں ہے ہم اِس وجہ سے آپؑ سے جنگ کر رہے ہیں‘‘۔ کہتے ہیں کہ یہ وہ مقام ہے کہ جہاں حضرت سیّدُ الشُّہداؑ (امام حسینؑ) نے گریہ فرمایا (کیونکہ) جس شخص سے اُن کو محبت کرنی چاہیے تھی (اُس سے) دشمنی کا اظہار کرتے ہیں۔

حضرت آیت ‌الله بهجت قدس‌سره
حمت (رحمت) واسعه، ص98