کیا اسرائیل 80 سال کا ہو سکے گا؟

آج اسرائیل بحران کا شکار ہے۔ یہ عارضی و غاصب اسرائیلی وجود اپنی تاریخ میں کبھی اتنا کمزور، ضعیف، بحرانوں، الجھنوں، مایوسیوں، اندرونی کشمکش اور ایک دوسرے پر اور اپنے مستقبل پر اعتماد کی کمی کا اتنا شکار نہیں تھا، جتنا اب ہے۔ (آپ کے سامنے) یہ ان کی سیاسی قیادتیں ہیں اور یہ ان میں دھڑے بازیاں ہیں! یہ ان کے فوجی افسر اور پائلٹ ہیں اور یہ ان کے وزراء ہیں! یہ ہم نہیں (بلکہ) خود اسرائیلی لوگ کہہ رہے ہیں اور ڈرے ہوئے ہیں کہ یہ لوگ اپنے 80 سال (1948 سے 2028) پورے نہیں کر پائیں گے۔ یہ ممکن بھی ہے اور ان شاء اللہ کہ ایسا ہی ہو !

سید حسن نصر اللہ
22 مارچ 2023