خداوندِ متعال نے جنگِ بدر میں اس حال میں مسلمانوں کو فتح عطا کی جب وہ کمزور، بے سروسامان اور تعداد میں بھی دشمن کے مقابلے میں بہت کم تھے۔ ان کے پاس صرف چند تلواریں اور چند اُونٹ تھے۔ اس کے برعکس، جنگِ حنین میں جب مسلمانوں کی تعداد اور سازوسامان اس قدر زیادہ تھا کہ وہ خود بھی حیران تھے لیکن تب انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ ہمیں تیاری اور (جنگی) سروسامان کا اہتمام کرنا چاہیے، لیکن امید کو ان چیزوں سے وابستہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہماری امید صرف اور صرف خداوندِ متعال سے ہونی چاہیے۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
11 اپریل 2016
