یمن میں ٹھاٹھیں مارتا ہوا انسانی سمندر!

ہم نے یمن میں لوگوں کے ایسے پُرجوش اور پُرتعداد اجتماعات دیکھے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر ٹھہرنا اور ان پر غور کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ تباہ کن جنگ اور یمن کے محاصرے کے باوجود، ہم دیکھتے ہیں کہ یمن کے شہروں میں عوام کی ایک بڑی تعداد رسول اللہؐ کی ولادتِ باسعادت کی یاد منانے اور آپؐ کے دفاع کے لیے جمع ہوتی ہے۔ کیا رسول اللہؐ کے میلادِ مبارک کی تقریبات میں بھرپور اور بڑے پیمانے پر شرکت کے لیے یمنیوں کا یہ اصرار، تمام خطرات کے باوجود، کسی حقیقت کی نشاندہی نہیں کرتا؟ کیا یہ منظر کسی خاص حقیقت کی طرف رہنمائی نہیں کرتا؟

شہید سید حسن نصر اللہ
11 نومبر 2019