فراقِ یار اور ان کے انتظار میں گزرتے دن!

شیعہ امام زمانہؑ سے جدا ہیں۔ اس دنیا میں ان (امام زمانہؑ) سے زیادہ محبوب کون ہے؟ کیا یہ فراق، ہمارے دلوں کے مغموم اور ہماری آنکھوں سے آنسو بہنے کا سبب نہیں بن سکتا؟ ہم نے پیدائش کے پہلے لمحوں سے ہی ان کا نام سنا اور اپنے دلوں کو ان سے لگایا اور آج تک ہمیں ان کا دیدار نصیب نہیں ہوا۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
12 ستمبر 2008