ہم سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ تمام امور، اور ان میں فتح و نصرت بھی شامل ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ۔ ” اور فتح و نصرت صرف اللہ ہی کی جانب سے ہے جو بڑا غالب آنے والا ، حکمت والا ہے۔” (سورہ آل عمران، آیت 126)۔ ہمیں توجہ رکھنی چاہئے کہ اس واضح کامیابی اور دیگر فتوحات کے موقع پر اپنی طاقت پر غرور نہ کریں اور نفس کا شیطان ہم پر غالب نہ آنے پائے؛ کیونکہ غرور انسان کو جوش و جذبے سے محروم اور سست بنانے کی وجہ بنتا ہے۔
امام خمینیؒ
صحیفه امام خمینیؒ ، جلد 16، صفحه 154
