دفاع مقدس کے عظیم ثمرات

ہم نے (دفاع مقدس کی) جنگ میں بہت سی عزیز جانیں گنوائیں اور بے شمار مادی و معنوی خسارے بھی برداشت کیے؛ لیکن اس ملّت کے دل میں ایک ایسی کیفیت نے جنم لیا جس کی برکتیں اور قدر و منزلت اس ملّت کے آج اور کل کے لیے ہر چیز سے بڑھ کر ہیں اور وہ تھی اپنی ذات پر یقین اور اعتماد کا احساس، عزّت و سربلندی کا احساس، خودمختاری کا احساس، عظیم قومی خودباوری کا احساس، اور اس یقین و اعتقاد کا پیدا ہونا کہ اگر کوئی ملّت خدا پر ایمان اور عملِ صالح کے محور کے گرد متحد ہو جائے تو ایک کے بعد ایک ناممکن دکھائی دینے والے معجزات بھی ممکن ہوتے چلے جائیں گے۔

آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
27 ستمبر 2000