اگر ہم ایامِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں آپؑ کے فضائل کا تذکرہ کریں اور آپؑ کے مصائب پر آنسو بہائیں تو یہ عمل ایک بیج کی مانند ہوگا، جسے ہم پورے سال توجہ اور تکرار کے ذریعے پروان چڑھا سکتے ہیں۔ ہم کچھ گھنٹے یا حتیٰ کہ کچھ دن ایسے مخصوص کریں جن میں ہم صرف حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں سوچیں۔ یہ محبت آہستہ آہستہ ہمارے دل میں راسخ ہو جائے گی اور اگر اسے مسلسل برقرار رکھا جائے تو ایک خاص مرحلے پر یہ عشق میں تبدیل ہو جائے گی۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
25 اپریل 2012
