محبت ایک ایسا جوہر ہے جو محب اور محبوب کے درمیان ایک ایسا رابطہ قائم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ان دونوں کے درمیان جدائی ناممکن ہوجاتی ہے، اور آخرت میں اس امر کی حقیقت، ضرور ظاہر ہوجائیگی، اسی لئے روایات میں وارد ہوا ہے کہ انسان کا حشر اور نشر اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھتا ہے، روایات کے مطابق اگر انسان، کسی پتھر سے محبت کرتا ہے تو قیامت کے دن اسی پتھر کے ساتھ محشور ہوگا، اب ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ انسان کس سے محبت کرتا ہے اور کسے اپنا محبوب قرار دیتا ہے؟

چنانچہ اس حقیقت کے پس منظر کو جاننے اور آنحضرت کی نورانی حدیث «الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ» ”آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہے“ کے شان نزول پر مبنی دلچسپ واقعے سے آگاہی کیلئے علامہ تقی مصباح یزدی کے علمی بیانات پر مبنی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #محبت #قیامت #اللہ #رسول #اسلام #مسلمان #خوش #رابطہ #پتھر #محشور

کل ملاحظات: 1457