دنیا میں جو سیکولر اور کمیونسٹ انقلابات آئے انہوں نے اپنی بقا اور استحکام اس بات میں سمجھی کہ ان کی فکر و نظر کے علاوہ کوئی دوسری فکر و نظر کو معاشرے میں بیان کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آج بھی لبرل اور سیکولر طاقتیں اور حقوقِ بشر کے نعرے لگانے والے سوشل میڈیا پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے ان پر تنقید کرنے والوں اور ان کے افکار اور آراء سے ہٹ کر بات کرنے والوں کے اکاونٹ ختم کر دیتے ہیں اور پست ترین کاموں اور اوچھے ہتھکنڈے انجام دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہیں۔ لیکن الحمد اللہ اسلامی انقلاب کی برکتوں میں سے ایک برکت فکر و نظر کی آزادی ہے آج اسلامی نظام کے اندر کئی ایسے مفکرین اور دانشور ہیں جو اپنی آراء اور افکار کو بغیر کسی خوف و خطر کے کُھل کر بیان کرتے ہیں البتہ وہ عناصر جو دنیا کی شیطانی طاقتوں کے بالواسطہ یا بلا واسطہ آلہ کار ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فتنہ و فساد اور اسلامی معاشرے کی تباہی ہے، ان کا حساب کتاب جُدا ہے۔

اِس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #اسلامی_انقلاب #کامل_آزادی #بغاوتیں #انقلابات #رعب #وحشت #بدعنوانی #ذرائع_ابلاغ #سزا

کل ملاحظات: 1645