إن الدين عند الله الإسلام

دنیا پر حاکم طاغوتی طاقتیں اور اسلامی دنیا میں موجود ان سے مرعوب و امید باندھے افراد اسلامی دنیا کو یہ یقین دلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ دین کا دائرہ کار محدود اور فقط لوگوں کی انفرادی زندگی تک محدود ہے، معاشرے سے اور اجتماعی مسائل سے دین کا کوئی تعلق نہیں ہے اس چیز کو ثابت کرنے کے لیے مختلف نظریات اور تھیوریز پیش کی جاتی رہی ہیں جبکہ کلام خدا قرآن مجید سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ دین مبین اسلام نہ فقط لوگوں کی انفرادی زندگی سے تعلق رکھتا ہے بلکہ اجتماعی، معاشرتی، سیاسی، اقتصادی اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی واضح قوانین فراہم کرتا ہے جن پر عمل پیرا ہو کر ایک ملک، ایک معاشرہ دنیاوی اور اخروی سعادت کی جانب گامزن ہو سکتا ہے اور دنیا کی شیطانی اور انسانیت دشمن طاقتوں کے ظلم و ستم، بے انصافی اور طبقاتی سرمایہ دارانہ نطام سے چھٹکارا پا سکتا ہے.

اس حوالے سے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #فعالیت_کا_دین #سماجی_مسائل #سیاسی_مسائل #عالمی_مسائل #دعا #نماز #عدل_و_انصاف #عملی_منصوبہ_بندی #واضح_حقیقت

کل ملاحظات: 13403