اس میں شک نہیں ہے کہ دین اسلام، ہر چیز پر فوقیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر چیز کو اسلام پر قربان کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے بر عکس کسی اور چیز کے لیے اسلام کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔ چنانچہ امیر المؤمنینؑ اور امام حسینؑ سمیت باقی اماموں اور ان کے پیروکاروں کی شہادت اور قربانی بھی اسی تناظر میں واقع ہوئی ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دین اسلام ہر چیز پر فوقیت اور برتری رکھتا ہے۔ اگر ایسا وقت آ جائے جہاں اسلام کی حفاظت کے لیے قربانیوں کی ضرورت ہو تو اسلام کو بچانے کے لیے قربانی پیش کرنا واجب ہو جاتا ہے، ہر چند اس راہ میں انسان کو مصائب و آلام سے گزرنا ہی کیوں نہ پڑے۔ چنانچہ اس سلسلے میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ اس ویڈیو میں شہید حاج قاسم سلیمانیؒ اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی اسی بات کو تفصیل سے دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #قاسم_سلیمانی #ولی_امر_مسلمین #زینب_کبری #امام_حسین #اسلام #عظمت #شہادت #قرآن #امیر_المومنین #امام_کاظم

کل ملاحظات: 10373