جب امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا تو اُس وقت کچھ مغرب زدہ، لبرل، سیکولر اور کج فکر دینی و مذہبی افراد تعجب کا شکار تھے اور امریکہ کو حقوق بشر کا علمبردار اور انسانیت کا خیر خواہ سمجھ بیٹھے تھے لیکن آج دنیا کے سامنے یہ بات واضح اور روشن ہوچکی ہے کہ دنیا کے جس کونے میں بھی امریکی قدم پڑے ہیں وہاں سوائے تباہی، فرقہ واریت، لسانیت اور بربادی کے سوا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔ آج اِس کی جیتی جاگتی مثال افغانستان کی ہے جہاں امریکہ دہشت گردی کے خاتمہ اور تعمیر و ترقی کے بہانے داخل ہوا اور آج 20 سال کے بعد افغانستان میں بے تحاشہ لوگوں کا قتل عام کرنے اور افغانستان کو کھنڈر بنانے کے بعد شرمناک طریقے سے فرار ہوگیا۔

اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے گرانبہا بیانات سے آگاہی کے لیے اِس مختصر ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#امریکی_کارستانیاں #برادر_ملک #افغانستان #زبان #دین #ثقافت #منشیات #مشکلات #قتل

کل ملاحظات: 11141