بلا تردید تمام محبتیں، خدا کی محبت سے متعارض اور متصادم نہیں ہیں اور اس سلسلے میں محبتوں کی کئی اقسام ہیں۔ محبت کی بعض اقسام میں دوسروں کی محبت، خدا کی محبت کے ساتھ ہرگز قابل جمع نہیں ہے۔ بعض موارد میں جائز حد تک خدا اور غیر خدا کی محبت آپس میں سازگار ہیں، اور بعض موارد میں غیر خدا کی محبت، خدا کی محبت کے طول میں واقع ہونے کی وجہ سے عین خدا کی محبت ہے۔ اور در حقیقت ان دونوں کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے اور یہ ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان میں جدائی ممکن نہیں۔

اب ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ان تینوں اقسام میں تیسری قسم کونسی ہے جس میں دوسروں کی محبت، خدا کی محبت کے عرض میں نہیں طول میں واقع ہوتی ہے؟ اور اس کے مصادیق میں سر فہرست کونسی ہستیوں کا نام آتا ہے؟ اور انکی محبت کیونکر خدا کی محبت کا آئینہ قرار پاتی ہے؟

چنانچہ انہی سوالات کے جوابات کو تفصیلی طور پر جاننے کے لیے علامہ تقی مصباح یزدیؒ کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #اللہ #محبت #لازمہ #محبوب #اولیاء #یگانگت #احادیث #واضح_مثال #اہلبیت_علیہم_السلام

کل ملاحظات: 488