یوں تو اللہ تعالی نے انسان کو بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے جو قابل شمار نہیں ہیں تاہم ان نعمتوں میں بعض نعمتیں اتنی عظیم ہیں جو قابل قیاس نہیں، انہی نعمتوں میں سے ایک، عرفان اور معرفت کی نعمت ہے، یہ اتنی عظیم نعمت ہے جسے دنیا کی کسی دوسری نعمت کے ساتھ مقایسہ نہیں کیا جاسکتا، چنانچہ اس نعمت کے حصول کی صورت میں انسان کمال کی اس منزل پر فائز ہوتا ہے جہاں نہ تو اسے جہنم کا خوف لاحق ہوتا ہے اور نہ ہی جنت کا اشتیاق، بلکہ وہ جو بھی عبادت کرتا ہے جہنم کے خوف اورجنت کی لالچ سے بالاتر ہوکر عبادت کرتا ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں سوال یہ ہے کہ انسان کو اس طرح کی معرفت کے حصول کیلئے کیا کرنا چاہئے اور اس کے حصول کا واحد راستہ کونسا ہے؟ اس اہم سوال کے جواب کو آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ کی اس ویڈیو میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #امام_خمینیؒ #معرفت_خدا #محرم_صفر #اسلام #جنت #جہنم #عبادت #نعمت #عطیہ #محبت #ہلبیتؑ

کل ملاحظات: 973