اس وقت دنیا میں متعدد اسلامی فرقے پائے جاتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک، اپنے عقیدے کے مطابق اسلام کی تعریف پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے جو دوسرے سے مخلتف ہے، اس وقت مجموعی طور اسلام کو تین شکلوں میں پیش کیا جاتا ہے جن میں ایک کا تعلق ان روشن خیال افراد سے ہے جو فقہ اور شریعت اسلامی کوتسلیم نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود اسلام کا دم بھرتے ہیں، اور دوسری صورت کا تعلق، ان رجعت پسند افراد کا پیش کردہ اسلام ہے جو نہ تو اسلامی نصوص کے ذریعے کسی جدید حکم کو اخذ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نہ ہی اسے قبول کرتے ہیں اگرچہ وہ اپنی زبان پر اسلام کا ورد کرتے رہتے ہیں، اور اسلام کی تیسری شکل وہ ہے جو مضبوط اجتہاد اور صحیح اصولوں پر مشتمل ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ان تینوں کے بارے میں امام خمینیؒ کا نظریہ کیا ہے اور وہ جب اسلام کی بات کرتے ہیں تو انکی نظر میں اسلام کی کونسی صورت مراد ہے؟

چنانچہ اس سوال کے جواب کو جاننے کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #اسلام #روشن_خیال #شریعت #فقہ #رجعت_پسند #نصوص #جدید #اخذ #اجتہاد #امام_خمینی #نظر

کل ملاحظات: 6326