اسلامی انقلاب کی کامیابی در حقیقت خداوند متعال کی غیبی نصرت اور علماء کی عوامی تحریک اور بے مثال عوامی جدوجہد کا نتیجہ ہے. عصر حاضر کی شیطانی طاقتوں کا مرکز سمجھا جانے والا ایران کہ جہاں استعماری طاقتیں شہنشاہیت کے ذریعے عوام کے استحصال اور اسلام محمدی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی منصوبہ بندی میں مشغول تھیں. ایسی صورتحال میں کربلا و مکتب عاشورہ کے حقیقی شاگرد امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے اس آمریت، ظلم اور ان کی گھناؤنی سازشوں کے خلاف علماء اور عوام کو قیام کی دعوت دی. اوائل میں کمزور اور سست ایمان کے حامل افراد دشمن کے نمک خواروں کے پروپیگندوں کا شکار ہو کر لوگوں کو اس قیام سے مایوس اور اس کی کامیابی کو ناممکن سمجھ رہے تھے لیکن یہ قیام اور علماء کی عوامی تحریک بے مثال اور تاریخی قربانیاں دیتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور الحمد اللہ آج دنیا کی تمام شیطانی طاقتوں کے مقابل سینہ سپر کئے ہوئے ہے.

اس بارے میں ایک مختصر اور خوبصورت ویڈیو پیش خدمت ہے صرور مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #امام_خمینی_کی_رہبری_میں_علماء_کی_عوامی_تحریک #اسلامی_انقلاب #انقلاب_کی_کامیابی

کل ملاحظات: 10033