بہت عرصے سے زمین، حجتِ الہی، امام زمانہؑ کے انتظار میں ہے، وہ ذات کہ جس کے وجود سے ہر مومن کی دل میں امید کی کرن موجود ہے۔

آج بھی اس کے عاشقوں کے ہونٹوں پر "عجل فرجہ" کا جملہ، دعا بنا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ امام حسینؑ کی بارگاہ میں پیدل طویل سفر کرتے ہیں تو ہر قدم پر ان کے ظہور کی یہی دعا ہوتی ہے۔

وہ اپنی تنہائیوں میں، دل میں اسی کے فراق کے درد کی کہانی تحریر کرتے ہیں۔ وہ ہر جگہ انہیں تلاش کرتے ہیں اور اسی کی راہ کے نشان ڈھونڈتے ہیں، اس قدر ان کے حضور کا اشتیاق ان کی دل میں ہوتا ہے کہ عزاداریوں میں بھی ان کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔

بس ان کی دل میں آرزو یہ ہوتی ہے کہ اس کے سوا کسی کے در کے محتاج نہ بنیں، وہ ہمیشہ اپنے وقت کے امامؑ پر قربان ہونا چاہتے ہیں۔

امام زمانہؑ کے ایسے عاشقوں کے احساس کو اس منقبت میں بیان کیا گیا ہے، جسے اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

#حجت #امام #زمانہ #انتظار #ذات #وجود #مومن #امید #عاشقوں #ہونٹوں #طویل #ظہور #تنہائیوں #فراق #نشان #اشتیاق #عزاداری #قربان

کل ملاحظات: 2037