قائد امت، رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ نے بیان فرمایا کہ کیا امام عسکریؑ صرف اپنے دور کے مؤمنین کے لیے نمونۂ عمل ہیں یا آج کے نوجوان بھی آپؑ کی سیرت سے رہنمائی لے سکتے ہیں؟ کیا آپؑ کے فضل، علم اور تقویٰ کا اعتراف صرف شیعوں نے ہی کیا؟ ائمہؑ کی جدوجہد کس طرح ایک طویل المدت منصوبہ اور غیبت کے دور کے لیے زمین ہموار کرنے کی حکمتِ عملی تھی؟ سامرہ میں شدید حکومتی نگرانی کے باوجود ائمہؑ نے پورے عالمِ اسلام میں وسیع تبلیغی و تعلیمی روابط کیسے قائم رکھے؟ علی بن مہزیار کے مکتوبات اس عظیم نیٹ ورک کی کس طرح عکاسی کرتے ہیں؟ اور کیا ائمہؑ کی ظاہری غربت کے ساتھ ساتھ ان کی عظمت، عزت، اثر و نفوذ اور کامیابی کو بھی دیکھنا ضروری نہیں؟
ان اہم سوالات کے جوابات جاننے کے لیے رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ویڈیو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ولایت_میڈیا #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شہید_خامنه_ای #امام_عسکریؑ #مؤمنین #روشن_نمونہ #فضل #علم #تقویٰ #امام_جوادؑ #غیبتِ_صغریٰ #شہادت #علی_بن_مہزیار #مکتوبات #سامرہ #عالمِ_اسلام #کامیاب #عزت #عظمت
کل ملاحظات: 8
