شہزادی کونین حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کا صدمہ یوں تو اہلبیت علیہم السلام کے ہر فرد کے لیے بہت سنگین تھا مگر سب سے زیادہ اس کا صدمہ امیر المؤمنین علیہ السلام کو ہوا، کیونکہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا ہر حال میں آپ کی غمگسار تھیں، یہی وجہ ہے کہ آپؑ فرماتے ہیں : رحلت پیغمبرؐ کے بعد امت کی جانب سے کی جانے والی جفاؤں کے نتیجے میں غموں کے پہاڑ کے ساتھ جب بھی میں گھر میں داخل ہوتا تو بنت رسول سلام اللہ علیہا کو دیکھتے ہی میرے سارے غم دور ہو جاتے، علاوہ ازیں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا آپؑ کے پاس اللہ اور اس کے رسولؐ کی امانت تھیں،چنانچہ ایسی ذات کی جدائی کا صدمہ یقینا بہت بڑا صدمہ تھا۔

آپؑ کی شہادت کے بعد امیرالمؤمنینؑ نے آپؑ سے کس طرح وداع کیا؟ آپؑ کی شہادت کے بعد کیا امیرالمؤمنینؑ کے پائے ثبات میں کوئی لغزش آئی؟ شہزادی کونین کی شہادت کے بعد آپؑ نے کس پختہ عزم کے ساتھ قدم بڑھایا؟ ان سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لیے ولی امر مسلمین کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #پیغمبر #امانت #شہادت #صدیقہ #طاہرہ #امیر_المومنین #غم #عزم_و_ارادہ #واقعات #قدم #حضرت_فاطمہ #زہراء

کل ملاحظات: 10523