شیطانِ بزرگ امریکہ دنیا بھر کے میڈیا پر اپنی اجارہ داری، نفوذ اور ایک نفسیاتی جنگ کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کرتا ہے۔ خوف میں مبتلا کرکے، فوجی مداخلت، اقتصادی محاصرہ جیسے حربوں کے ذریعے ڈرا دھمکا کر دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرتا ہے اور اِس طرح اپنے شوم اور پلید مقاصد کو حاصل کرتا ہے۔ بڑے بڑے جرنیل ایک فون پر امریکہ کی جانب سے دھمکی ملنے پر اپنی پوری خارجہ پالیسی تبدیل کر دیتے ہیں۔ مسلمان حکمرانوں کے اندر عصر حاضر کے فرعونوں اور نمرودوں کا یہ خوف مسلمانوں کی تنزّلی اور پسماندگی کے اسباب میں سے ایک بڑا اور اہم سبب ہے۔ اسلامی انقلاب نے چالیس سالہ اپنی مزاحمتی تاریخ میں یہ بات ثابت کردی کہ اگر اِن شیطانی طاقتوں کے مقابل استقامت دکھائی جائے تو یہ شیطانی طاقتیں ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی ہیں اور امت مسلمہ وحدت، بھائی چارگی، استعمار کے خلاف مبارزے اور علم کے اسلحے سے لیس ہوکر تعمیر و ترقی کے اعلٰی مراتب پر فائز ہوسکتی ہے۔

اِس موضوع پر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #امریکہ #احتمال #متناقص #متضاد #امریکی_حکومت #عسکری #اقتصادی #مداخلت #اقوام_متحدہ #اذہان #غافل

کل ملاحظات: 9191