11 ستمبر کو امریکہ کے شہر نیویارک کے تجارتی مرکز ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پیش آنے والے حادثے کو القاعدہ سے منسوب کرتے ہوئے اس وقت کی امریکی حکومت نے افغانستان پر لشکر کشی کی، بظاہر امریکیوں کی جانب سےاس لشکر کشی کا مقصد القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنا تھا لیکن اسکی آڑ میں امریکیوں کا اصل مقصد، اسلامی نظام کو نقصان پہنچانا تھا۔

امریکیوں نے اسی بہانے افغانستان میں بہت سے مومنین اور عام شہریوں کا قتل عام کیا اور بہت سے جرائم کے مرتکب ہوئے تاہم 20 سال افغانستان میں رہنے کے بعد آخر کار طالبان کے ہاتھوں انکی بنائی ہوئی فوج کو شکست فاش ہوئی اور رسوائی کے ساتھ انہیں وہاں سے راہ فرار اختیار کرنا پڑی۔

امریکہ کے اس خطے میں وارد ہونے سے پہلے جمہوریہ اسلامی ایران نے کس بات سے انہیں خبردار کیا تھا؟ امریکہ کی جانب سے اس خطے میں لشکر کشی کا مقصد کیا تھا؟ اور انہوں نے عراقی سرزمیں میں کونسی بزدلانہ حرکت کی؟ ان تمام باتوں کو آپ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل قاآنی کی اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #جنرل_قاانی #افغانستان #فوج #بزدلانہ #شہید #قاسم_سلیمانی #ابومہدی #بیس_سال #جرائم

کل ملاحظات: 1942