انقلابِ اسلامی ایک تاریک اور گھٹن دور میں کہ جب دنیا کی عَالَمی شیطانی طاقتیں، طاقت اور زور کے ذریعے لوگوں کو جدید طریقے سے ایک پُر فریب سرمایہ دارانہ نظام اور ترقی کے نام پر کمزور ممالک اور اقوام کو غلام بنانے میں مصروف تھیں، ایسے بظاہر روشن لیکن باطنی طور پر تاریک و ظلمت سے پُر ماحول میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوتا ہے اور ایک خوشگوار صبح کی ہوا کا ایک جھونکا دنیا کے مظلومین و محرومین محسوس کرتے ہیں۔ خوبصورت نعروں کے ساتھ دنیا میں مختلف انقلاب آئے لیکن جلد ہی یہ انقلابات خود ایک جابر و ظالم نظام میں تبدیل ہو گئے لیکن الحمد للہ اسلامی انقلاب آج اکتالیس سال گزرنے کے باوجود اپنی طاقت کے مطابق مظلومین و محرومین کی حمایت و حتی الامکان مدد اور دنیا کی شیطانی طاقتوں کے مقابل استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

اِس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے اقتباس سننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #انقلاب_اسلامی #نور_کی_کرن #انقلابات #طاقت #جابر #سوویت_یونین #فرانس #اقوام #آزادی #مشرق_و_مغرب #قومی_انقلاب #اسلام #روحانی_نسیم

کل ملاحظات: 10255