می رسد مردی کہ زنجیر غلامان بشکند
(ایک ایسا مرد آنے والا ہے جو غلاموں کی زنجیروں کو توڑ ڈالے گا)۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ

عصر حاضر میں انفجارِ نور یعنی اسلامی انقلاب کی برکتوں سے پوری انسانیت بالخصوص عَالَمِ اسلام فیضیاب ہوا۔ ظلم کی چکی میں پسنے والے مظلومین و محرومین کو ظالم و جابر طاقتوں کے مقابل کھڑے ہونے کی جرأت نصیب ہوئی۔ عَالمِ اسلام کے سرد خانوں میں پڑے دیرینہ مسئلے یعنی مسئلہ فلسطین میں ایک نئی روح پیدا ہوئی۔ عصر حاضر میں اسلام کو عبادت خانوں اور گھروں تک محدود کرنے کے شیطانی منصوبے خاک میں مل گئے۔ وحدتِ اسلامی کی امید پھر سے مسلمانوں کے اندر پیدا ہوئی، ’’خدارا! ایک ہو جاؤ مسلمان‘‘ کے نعرے پھر سے دنیا میں گونجنے لگے۔

جہاں پر عَالَمی سطح پر اِس الہی انقلاب کی برکتیں دیکھی جانے لگیں، وہیں پر خود ایران میں کہ جو اِس انقلاب کا مرکز تھا اِس کی عوام کو بھی مادی اور روحانی برکتیں نصیب ہوئیں جو طاغوتی شاہی نظام میں فقط ایک خواب سمجھی جاتی تھیں۔

اِس موضوع پر امامِ امت روح اللہ خمینی رضوان اللہ علیہ کے مختصر بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #انقلاب_کی_برکتیں #تحریک #شاہی_نظام #شرک #نفاق #چوروں #لٹیروں #مفت_خوروں #آزادی #قید_خانہ

کل ملاحظات: 1789