آج کے دور میں دنیا کو جس چیز سے خطرہ لاحق ہے وہ فوجی ساز و سامان اور جنگی اسلحوں سے نہیں بلکہ اخلاقی تنزلی اور انحطاط کے شکار افراد کی جانب سے ہے، کیونکہ دنیا میں مہلک ہتھیار اسی وقت تباہی پھیلا سکتے ہیں جب یہ اخلاقی انحراف اور پستی کے شکار افراد کے ہاتھوں میں قرار پاتے ہیں۔ اگر خدا نخواستہ اخلاقی تنزلی کے شکار افراد کے ہاتھوں میں مہلک ہتھیار آ جائیں تو ہیروشیما اور ناگاساکی جیسے ہولناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔ بنابریں اسلحوں سے انسانی معاشرے کو اسی وقت خطرہ لاحق ہوتا ہے جب یہ، اخلاقی پستی کے شکار لوگوں کے اختیار میں قرار پاتے ہیں لہذا دنیا کو ایسے افراد سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

اخلاقی انحراف سے مزید انسانی معاشرے کو کس طرح کے نقصانات اور خطرات، لاحق ہو سکتے ہیں؟ تفصیل جاننے کے لیے رہبر کبیر انقلاب اسلامی، حضرت امام خمینیؒ کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔

#ویڈیو #امام_خمینی #خطرہ #ہتھیار #اخلاقی_انحراف #انحطاط #نقصان #انسانیت #استعمال #سربراہان #خود_غرضی #زوال

کل ملاحظات: 6837