وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ الْخَيْلِ…’’اور تم سب ان کے مقابلے کے لئے امکانی قوت اور گھوڑوں کی صف بندی کا انتظام کرو۔۔۔‘‘(سورہ الانفال، آیہ 60)

کلام الٰہی قرآن مجید کے دستور کے مطابق موحدین اور مومنین کو چاہیے کہ وہ اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف اپنی طاقت کو اکٹھا کرلیں اور آج الحمد للہ مکتب عاشورہ کے پرورش یافتہ جوانوں نے اِس قرآنی حکم کی پیروی کرتے ہوئے انسان دشمن عَالَمی طاقتوں کو ہر میدان میں جواب دیا ہے اور ثابت قدمی سے آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تمام تر داخلی اور بیرونی مشکلات کے باوجود علمی، اقتصادی، ثقافتی میدان ہو یا عسکری میدان خود کفالت اور خود مختاری کے ساتھ سینہ سِپر ہیں لہذا عصر حاضر کی شیطانی اور جابر طاقتیں وہی تاریخی شیطانی و گھناونے حربے استعمال کرنے پر مجبور ہوچکی ہیں اور اِس طرح اپنی باطنی خباثت کا برملا اظہار کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ کبھی قتل و غارت گری تو کبھی اقتصادی محاصرے کے ذریعے اِس مقدس الہی نظام کو سرنگوں کرنے کی کوششوں میں مشغول ہیں لیکن بفضلِ خداوندِمتعال انقلابی، مومن جوان اپنی پوری توانائی اور ثابت قدمی کے ساتھ اِن طاقتوں کو للکار رہے ہیں۔

فارسی رجزیہ نوحہ اردو سبٹائٹل کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔

#ویڈیو #حکم_جہاد #افواج #رواں #گلاب #خوشبو #عاشقان_علی #فطرت #حجر_ابن_عدی #حسینی #خمینی #بیدار #علمدار #ابو_مہدی #قاسم #سپہ_سالار

کل ملاحظات: 2323