عالمی استکبار کی جانب سے اسلامی ممالک کے خلاف کی جانے والی سازشوں میں سے ایک حقوق نسواں پر مبنی دلفریب نعرہ ہے جس میں عام طور پر جنسی نابرابری کے زیادہ چرچے کے ساتھ میں حجاب اسلامی کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسلام کے معاشرتی نظام پر اشکال کرتے ہوئے کہاجاتا ہے کہ اسلام نے عورتوں پر بہت ظلم کیا ہے اور اس کام کیلئے تمام تر ذرائع ابلاغ اور سرکاری میڈیا کو بروئے کار لایا جاتا ہے، چنانچہ اس سلسلے میں سب سے زیادہ ایرانی خواتین کے حقوق سے متعلق مغربی پروپیگنڈہ سر فہرست ہے جس کی واضح مثال ہمیں حالیہ دنوں میں دیکھنے کو ملی۔

اصل معاملہ کیا ہے؟ اصل معاملہ یہ ہے کہ ایرانی خواتین نے تمام میدانوں اور شعبہ ہائے زندگی میں حجاب اسلامی کی رعایت کے ساتھ ملک کی پیشرفت اور ترقی میں مثال قائم کرتے ہوئے مغربی دنیا کی تقریبا ًتین صدیوں پر محیط تاریخ کے اس جھوٹے دعوے پر خط بطلان کھینچا ہے جس میں اس بات کی مسلسل تبلیغ کی جاتی رہی ہے کہ خواتین کبھی بھی حجاب اسلامی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت نہیں کرسکتیں۔ چنانچہ مغربی دنیا کو اس بات پر بڑا دکھ ہے اور وہ حقوق نسواں کے بہانے اپنے غصے کو اسلامی جمہویریہ ایران پر خالی کرناچاہتی ہے۔

اس ویڈیو میں ایرانی خواتین کی آزادی اور انکے حجاب سے متعلق مغربی پروپیگنڈے کی اصل حقیقت کو ولی امر مسلمین کی زبانی بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امرمسلمین #خواتین #حقوق #دفاع #حجاب #آزادی #ترقی #مغربی_ثقافت

کل ملاحظات: 10591