اس میں شک نہیں کہ بیٹوں کی طرح بیٹیاں بھی اللہ کی جانب سے عطا کردہ تحفہ ہیں اور دونوں ایک ہی اصل سے پیدا کیے گئے ہیں جس کی جانب قرآن کریم میں بھی اشارہ موجود ہے، اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیٹیوں کو ایک خاص اہمیت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ چنانچہ اسلام نے لڑکیوں کے سلسلے میں ان تمام قبیح رسوم کا قلع قمع کر دیا جو اسلام سے پہلے بیٹوں کے سلسلے میں پائے جاتے تھے اور انسانی وقار کے منافی تھے۔ اسلام نے بیٹیوں کو بے شمار حقوق سے نوازتے ہوئے اسے سر بلند کیا ہے، عالی مقام دیا ہے اور اسکی قدر و منزلت بڑھائی ہے اور اسے ایک قابل احترام شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں رحمت کے طور پر متعارف کروایا ہے۔ بنابر این، دین اسلام میں لڑکیوں کو بڑا بلند مقام حاصل ہے۔

بیٹیاں کس طرح کی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں؟ انکے وجود سے گھر کا ماحول کس طرح کا منظر پیش کرتا ہے اور انکی بدولت ماں باپ کو کیسی فرحت نصیب ہوتی ہے اور وہ مستقبل میں کونسا کردار ادا کرنے والی ہیں؟ ان تمام سوالات کے جوابات کو علی فردوسی نے اپنے اشعار میں بیان کیا ہے، اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کو مذکورہ بالا تمام سوالات کا جواب مل سکتا ہے۔

#ویڈیو #ترانہ #لڑکی #خصلتیں #ماں_باپ #چہیتی #حیاء #عشق #جنت #سمندر #خوبصورت #سورج #مستقبل #نگاہ #معصومہ #شائستگی

کل ملاحظات: 1797