امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کے بعد خود اہلبیت علیہم السلام کے توسط سے عزاداری کا آغاز ہوا اور انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بھی عزادری کو فروغ دینے کی تاکید کی، چنانچہ شیعہ تاریخ کے تمام ادوار میں عزاداری کا سلسلہ کبھی نہیں رکا، اگرچہ ممکنہ طور پر مختلف ادوار میں اسکی مختلف صورتیں رہی ہوں، لیکن عزاداری کا سلسلہ نہیں ٹوٹا اور عزاداری کی مجالس نے بعض تاریخی مواقع پر بڑی کارکردگی دکھائی جسکی ایک مثال انقلاب اسلامی کی کامیابی کی صورت میں ہمیں نظر آتی ہے۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی میں عزاداری کا کیا کردار رہا اور کس طرح نوحوں کے ذریعے ملک بھر میں لوگوں کے احساسات کو انقلاب کیلئے ابھارا گیا اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ماتمی دستوں اور انجمنوں نے کس طرح کا کارنامہ انجام دیا۔ ان تمام باتوں کو ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #مجالس_عزاداری #نوحہ_خوانی #شیعہ_تاریخ #انقلاب_اسلامی #امام_حسین #دفاع_مقدس #کارکردگی

کل ملاحظات: 12562