بلاشبہ امام عالی مقام کی عزاداری کو نظم و نسق دینے میں عزاداری کی محافل کا اہم کردار رہا ہے اور عزاداری کی محافل اور مجالس، اسلامی تعلیمات کےفروغ میں مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں، کیونکہ عزاداری کی محافل اسی کام کیلئے معرض وجود میں آئی ہیں۔

عزاداری کی محافل کے ذریعے جہاں امام عالی مقام کی عزاداری کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں انہی محافل کے ذریعے جوانوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں اٹھنے والے مختلف قسم کے سوالات کے جوابات کا بھی اہتمام ہونا چاہئے، کیونکہ عزاداری کی محافل کا خاصہ، علوم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عام کرنا ہے خواہ وہ تبیین اور تشریح کی صورت میں ہو یا پھر سوال اور جواب کی شکل میں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں عزاداری کی محافل میں انجام پانے والے اہم امور کی جانب اشارہ کیا گیا ہے، آپ اس ویڈیو میں عزاداری کی محافل سے متعلق ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات کو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امرمسلمین #محافل #مکتب #اسلامی #تعلیمات #سوالات #جوانوں #از_تبیین_تا_قیام

کل ملاحظات: 12488