جہاد کا شمار فروع دین میں ہوتا ہے اور عام طور پر اسے میدان جنگ سے مخصوص کیا جاتا ہے جبکہ جہاد کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ جیسے جہالت کے خلاف جہاد، دشمن کے وسوسوں کے خلاف جہاد، علمی میدان میں جہاد، معاشی میدان میں جہاد، اور اسی طرح سیاسی اور عسکری میدانوں میں جہاد؛ بنابراین جہاد کے مختلف میدان ہوسکتے ہیں اور زمان اور مکان کے لحاظ سے جہاد کے میدانوں میں تبدیلی آسکتی ہے اسی لئے جہاد کے باب میں جو چیز سب سے اہم ہے وہ جہاد کے میدان کی پہچان اور شناخت ہے۔ اگر انسان کو جہاد کے میدان کے بارے میں آگہی ہو تو وہ جہاد کے معرکے کو آسانی کے ساتھ سر کرسکتا ہے لیکن اگر انسان جہاد کے میدان کے حوالے سے آگاہ نہ ہو تو ایسی صورت میں بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ میدان جہاد کو نہ پہچاننے کی صورت میں انسان کو ممکنہ طور پر کیسا نقصان ہوسکتا ہے؟ کیا ہر کوشش کو جہاد کا نام دیا جا سکتا ہے؟ سب سے اہم جہاد کونسا ہے اور کیوں؟ چنانچہ اس سلسلے میں آگاہی کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضروری دیکھئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #جہاد #میدان #کوشش #دشمن #مقابلہ #آگاہی #سماج #خدمت #اسلامی_نظام #تبیین #شناخت

کل ملاحظات: 6631