حج کا عظیم الشان روحانی سفر اگر اس کی روح کے ساتھ انجام دیا جائے تو یہ معنویت اور روحانیت سے لبریز ہوتا ہے؛ اس میں موجود تعلیمات سے ہم اپنے معاشرے کو ایک مثالی معاشرہ بنا سکتے ہیں لیکن حج کو فقط ایک رسم سمجھ کر انجام دیا جائے اور اس کی باطنی اور واقعی تعلیمات کی طرف توجہ نہ دی جائے تو یہ حج اپنی روح سے خالی حج ہوگا. حج سے واپسی پر یا جب بھی فرصت ملنے پر جو لوگ بازاروں میں گھومنا پھرنا لگائے رکھتے ہیں اور تحفے تحائف کے نام پر بیگ بھرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں انہیں ذرا سوچنا چاہیے کہ کیا ان کا یہ عمل اسلام و مسلمین کے فائدے میں ہے؟ دکانوں اور شاپنگ مال سے خریداری سے کون مظبوط ہو رہا ہے اور یہ پیسہ کہاں خرج کیا جا رہا ہے؟

اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات اس ویڈیو میں ضرور ملاحظہ کیجئے.

#ویڈیو #حج_کا_سفر #بازار #گھومنے_سے_پرہیز #لمحہ #قدر #تحفہ #دو_رکعت_نماز #مسجدالحرام #کعبہ #طواف #اصل_تحفہ #مہنگی #روحانی #قیمت

کل ملاحظات: 10324