روایات میں وارد ہوا ہے کہ: «العالم بزمانه لا تهجم علیه اللّوابس» جو شخص اپنے زمانے کے حالات سے آشنا ہو تا ہےاس پر کبھی بھی حیران کرنے والے حوادث اچانک حملہ نہیں کرسکتے۔ یہ حدیث اس بات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والے حالات اور حوادث سے باخبر رہنا ایک مسلمان کے لئے کس قدر اہم اور ضروری ہے۔ انسان کو زمانے کے حالات اور دشمن کی چالوں کے بہاو میں بہنے سے محفوظ رہنے کے لئے زمانے کے حالات کا ادراک بہت ضروری ہے وگرنہ انسان، دشمن کے مکر و فریب کے جال میں پھنس سکتا ہے اور بہت سی جگہوں پر دشمن کے دھوکے میں آسکتا ہے لہذا دشمن کے مکر و فریب اور حیلوں سے بچنے کیلئے زمانے کے حالات کو درک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ خاص طور پر میڈیا کےاس دور میں جہاں جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بناکر پیش کیا جاتا ہے، اسکی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ لہذا ہر مسلمان کو عالمی منظر نامے پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اب عالمی منظر نامہ پر نظر رکھنے اور دنیا کے حالات سے آگاہی کے لئے مسلمانوں کے پاس بہترین نیٹ ورک کونسا ہے؟ اور اس نیٹ ورک کے ذریعے امت مسلمہ، کس طرح اپنے زمانے کے حالات سے باخبر ہوسکتی ہے؟ چنانچہ اس حوالے سے آگاہی کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #امام_سید_علی_خامنہ_ای #حج #دشمن #شناخت #ضرورت #دھوکہ #بین_الاقوامی #مسلمان #میڈیا #اخبار #افواہیں #جھوٹ #حالات #حقائق

کل ملاحظات: 7057