حج ایک ایسا عالمی اجتماع ہے جہاں دنیا بھر سے عازمین حج ، مناسک حج بجا لانے کے لئے حاضر ہوتے ہیں، دنیا بھر کے مسلمانو ں کے لئے یہ ایک ایسا عظیم اور وسیع پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے مسلمان ایک دوسرے کے حالات سے آگاہ اور واقف ہوسکتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ اپنےاحساسات کو بیان کر سکتے ہیں اور دنیا کے گوشہ و کنار میں موجود مسلمانوں کے حالات، انکے مسائل اور مشکلات سے باخبر ہوسکتے ہیں۔ لہذا اس عظیم فریضہ الہی کو صرف مناسک اور چند عبادات کی حد تک محدود نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ پوری دنیا پر اس دریچے سے نگاہ کرتے ہوئے دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے آگاہی حاصل کرنی چاہئے۔ چنانچہ اس ضمن میں اسلامی تعلیمات کا ہم سے تقاضہ کیا ہے؟ اور اہلبیت علیہم السلام کے معارف میں کیا بیان کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

#ویڈیو #امام_سید_علی_خامنہ_ای #حج #عالمی #امام_صادق_علیہ_السلام #ترقی #سربلندی #زمینی_حدود #مسلمان #مسائل #اہمیت #توجہ #منافع

کل ملاحظات: 7901