حقیقی شیعہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی فریضے کی ادائیگی ہے چاہے اس فریضے کی ادائیگی کی وجہ سے لوگ اس شخص سے ناراص ہو جائیں یا خوش اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ حقیقی شیعہ کی نگاہ خداوند متعال کی خوشنودی اور رضا پر ہوتی ہے. لوگوں کی خوشنودی کے لیے غلط بات یا کسی غلط عمل کی حمایت یا اس کے برعکس لوگوں کی ناراضگی کے خوف سے صحیح موقف یا راستے سے ہٹ جانا درحقیقت نفس امارہ کی پیروی ہے کیونکہ نفس امارہ کی وجہ سے ہی انسان چاہتا ہے کہ کسی بھی طریقے سے اس کی تعریف اور واہ واہ ہو۔ یہاں پر مدنظر خدا نہیں ہوتا بلکہ نفس کی خوشنودی ہوتی ہے جبکہ اقوال معصومین کی کی رو سے ایک حقیقی شیعہ کی نگاہ مردہ باد یا زندہ باد پر نہیں ہوتی بلکہ حق پر ڈٹ جانا اور صحیح راستے سے پیچھے نہیں ہٹنا ہے کیونکہ خداوند متعال کی خوشنودی و رضا اس بات میں مضمر ہے.

اس بارے میں آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے بیانات اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے.

#ویڈیو #حقیقی_شیعہ #نشانی #آیت_اللہ_مصباح_یزدی #امام_محمد_باقر_علیہ_السلام #حزب_اللہی #افراد #مردہ_باد #ناراض #زندہ_باد #خوش #غلطی #نیت_صالح #ثواب

کل ملاحظات: 2023