حبت ایک ایسا جوہر ہے جو محب اور محبوب کے درمیان ایک ایسا تعلق قائم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ان دونوں کے درمیان جدائی ناممکن ہو جاتی ہے اسی لیے روایات میں اللہ، رسولؐ اور اہلبیت علیہم السلام کی محبت پر بہت زور دیا گیا ہے۔ انہی ہستیوں کی محبت انسان کو سعادت ابدی کی ضمانت فراہم کرتی ہے لہذا اللہ کی ان محبوب ہستیوں کی محبت کے بغیر انسان عمر بھر عبادت کرتا رہے ، دنوں کو روزے کی حالت میں گزار دے اور راتوں کو قیام، سجود اور رکوع کی حالت میں بسر کردے؛ تو ایسی عبادت کسی کام کی نہیں ہے، کیونکہ انسان کا حشر و نشر اسی کے ساتھ ہوتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔

چنانچہ اس حقیقت کے پس منظر میں آنحضرتؐ نے جناب ابوذرؒ کے سوال کے جواب میں کیا فرمایا؟ وہاں موجود لوگوں کا رد عمل کیا تھا؟ اور لوگوں کے رد عمل کے بعد حضورؐ نے مزید کیا فرمایا ؟ ان تمام باتوں سے آگاہی کے لیے علامہ مصباح یزدی کے علمی بیانات پر مبنی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #محبت #اللہ #رسول #اہلبیت #ابوذر #عبادت #رکن_و_مقام #غالب #نعمت #محشور

کل ملاحظات: 1489