بلاشبہ انسان، زندگی کے تمام مراحل میں مسائل اور مشکلات سے نبرد آزما ہوتا ہے اور ان مسائل اور مشکلات سے رہائی کے بارے میں عدم آگاہی انسان کو مزید مشکلات سے دوچار کرتی ہے۔ چنانچہ مشکلات سے رہائی کا پہلا دروازہ، علم و آگاہی ہے جس کے نتیجے میں انسان کو مشکلات سے رہائی کا سرا ہاتھ میں آسکتا ہے۔ خداوند متعال کی محبت کے سلسلے میں بھی یہی فارمولا کار فرما ہے، خدا کی محبت کے سلسلے میں عموما انسان کی نگاہ سطحی اور ظاہری ہوتی ہے جس کے نتیجے میں انسان بڑی آسانی کے ساتھ شیطان کے دھوکے میں آسکتا ہے اور نتیجتا انسان غرور اور تکبر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

چنانچہ خدا کی محبت کو گہرے طریقے سے دل میں بسانے اور تکبر سے بچنے کیلئے کونسی حکمت عملی اپنانی چاہئے؟ اس سلسلے میں علامہ تقی مصباح یزدیؒ کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #اللہ #محبت #سطحی #محسوس #غیب #مشکل #مسئلہ #غرور #شیطان #درجات #لطف #عشق #معلوم

کل ملاحظات: 552