علی و فاطمہ سلام اللہ علیہما کا پاکیزہ گھرانہ کہ جو ملائکہ کی آمد و رفت کا مرکز تھا. یہ ایک ایسا پاکیزہ، الہی اور نورانی گھرانہ ہے جس کا ہر فرد نہ فقط امت مسلمہ کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں نمونہ عمل قرار پایا ہے. یہ وہ بلند و بالا گھرانہ ہے جن پر خود خداوند سبحانہ فخر کرتا ہے. سخت ترین حالات اور فاقوں میں اس گھرانے کے در سے کوئی خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹا. اس نورانی و الہی گھرانے کا فیض ہمیشہ جاری و ساری ہے. مادی و معنوی رزق کے طالبان اس در سے خالی یاتھ نہیں پلٹتے. یہ گھرانہ عشق و معرفت کی ایسی بلندی پر فائز ہے کہ جس کی گواہی خود قران مجید کی آیتیں دیتی ہیں. لیکن صد افسوس یہ بے مثال اور انسانیت کی سعادت کا ضامن گھرانہ امت کے ہاتھوں ہمیشہ اذیت میں مبتلا رہا. امت نے اس الہی گھرانے کو ان کے اس مقام سے جو انہیں خداوند متعال نے عطا کیا تھا محروم رکھا. اس گھرانے کو ان کی ظاہری زندگی میں سکون سے محروم رکھا. ام الآئمہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت، نفس رسول مولا علی علیہ السلام کی شہادت، مولا حسن علیہ السلام کی تنہائی اور مظلومیت سے لے کر کربلا کا وہ تاریخی اور بے نظیر سانحہ اور پھر اس خاندان عصمت و طھارت کی اسیری کی بے انتہا دکھ و غم بھری داستان….

اس بارے میں ایک پر درد نوحہ اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #دستر_خوان_عشق #مہدی_رسولی #یطعمون_طعام #فقیر_گھر_کے_دروازے_پر #کریم #امام_حسن_علیہ_السلام #امام_حسین_علیہ_السلام #حضرت_زینب_سلام_اللہ_علیہا #خدا_راضی_ہے #علی_جانم #طمانچوں_کے_نشان

کل ملاحظات: 2618