اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے بہت سے میدانوں میں ترقی اور پیشرفت کی چوٹیوں کو فتح کرتے ہوئے مثال قائم کردی ہے اور بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ترقی کے زینوں کو طے کرتا جارہا ہے۔ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عالمی سامراج اور استکبار کی عداوت اور دشمنی کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو ترقی اور پیشرفت سے روکنے کیلئے دشمن ہر قسم کا شیطانی حربہ آزما رہا ہے لیکن خدا کے فضل سے وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہورہا ہے اور دشمن کو ہر میدان میں ناکامی کا سامنا ہے اور اسکے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران لمحہ بہ لمحہ ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، یہاں تک کہ حالیہ فسادات اور شورشو ں کے دوران بھی ایران نے بہت سے میدانوں میں عظیم کارنامے سر انجام دیے ہیں اور بہت سے پروجکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جو اپنے آپ میں بے مثال ہیں۔

حالیہ فسادات کے دوران افتتاح ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تعلق کون سے شعبوں سے ہے؟ اور کون کونسے میدانوں میں نقاب کشائی کر دی گئی ہے؟ ترقیاتی منصوبوں کی فہرست میں شامل مثالی نمونے کیا ہیں؟

انہی سوالات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مبنی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #دشمن #شرارت #جوان #حالیہ_فسادات #ترقی #پیشرفت #ایرانی_سائنسدان #مشین #تیل_گیس #ریلوے_ٹریک #بلوچستان

کل ملاحظات: 8965