مسلمانوں کو دین کے جذبے سے عاری کرکے صرف نام کی حد تک مسلمان باقی رکھنے کے لئے دشمن کی جانب سے ایک حربہ جو اپنایا گیا، وہ دین اور سیاست کی جدائی پر مبنی حربہ تھا۔ چنانچہ بہت سے مسلمان دشمن کے اس حربے کی گرفت میں آگئے جس کی وجہ سے انہیں بہت سا نقصان اٹھانا پڑا۔ جبکہ آنحضرتؐ نےغدیر کے مقام پر امام علی علیہ السلام کو مقام خلافت و ولایت کے لئے انتصاب کرکے اسلام کا واضح پیغام دنیا تک پہنچا دیا کہ دین اور سیاست ایک دوسرے سے ہرگز جدا نہیں۔

چنانچہ غدیر کا واقعہ کس طرح ہمیں اس مفہوم کو سمجھاتا ہے؟ اور یہ کہ انسانی زندگی کے امور کا انتظام کیونکر خدا کے اختیار میں ہے؟ آئے اس سلسلے میں تفصیل جانتے ہیں ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو میں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #دین #سیاست #امتزاج #غدیر #امام_علی #ولایت #خلافت

کل ملاحظات: 7400