«ہَيْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّۃُ» امام حسین علیہ السلام کا معروف جملہ ہے جسےآپ نے روز عاشوراء کے دن خطبے کے دوران ارشاد فرمایا۔ اس جملے کا معنا ہے کہ ذلت ہم سے دور ہے۔ تاریخی مصادر کے مطابق واقعہ کربلا میں عبید اللہ بن زیاد نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ امام حسین علیہ السلام سے بیعت لیں یا انہیں جنگ پر مجبور کریں۔ تاہم امام حسین علیہ السلام نے روز عاشوراء لشکر عمر بن سعد کے سامنے خطبہ دیتے ہوئے اسکا جواب اسی جملے سے دیا تھا جو رہتی دنیا تک تمام حریت پسند انسانوں کا نعرہ بن گیا ہے۔

یہ عاشوراء کے ان سبق آموز پیغاموں میں سے ایک ہے جسے ماہ محرم اور صفر کے جلوسوں اور پروگراموں کے علاوہ بہت سے مقامات پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انہی مقامات میں سے ایک ایران پر مسلط کردہ جنگ ہے جہاں یہ نعرہ کثرت سے استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں جوانوں میں جوش اور جذبہ شہادت دوبالا ہوجاتا تھا جسکی ایک مثال، ایران کے معروف نوحہ خوان صادق آہنگران کے اس نوحے میں آپ مشاہدہ کرسکتے ہیں جو «ہَيْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّۃُ» کے ولولہ انگیز نعرے پر مشتمل ہے۔

#ویڈیو #صادق_آہنگران #ذلت #دشمن #امام_حسین #قربان #عشق #قرآن #آمادہ #پیروکار #کربلا

کل ملاحظات: 1462