حج ایک اہم ترین عبادت اور فروعات دین کی ایک عظیم شاخ اور اسلام کے ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے، جو ہر سال مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج کے ذریعے انجام پاتی ہے اور یہ عظیم عبادت بہت سے اسرار اور رموز پر مشتمل ہے جن کی جانب روایات اہل بیت علیہم السلام اور اسلامی تعلیمات میں اشارہ کیا گیا ہے۔ انقلاب اسلامی سے قبل لوگوں کی اکثریت مناسک حج کے اندر پوشیدہ اسرار اور رموز سے واقف نہیں تھی لیکن انقلاب اسلامی کے بعد اس میں کافی تبدیلی رونما ہوئی۔

انقلاب اسلامی کے بعد اس سلسلے میں کونسی تبدیلی واقع ہوئی؟ حج کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں انقلاب اسلامی کا کیا کردار رہا ہے؟ حج کے اسرار اور رموز سے آگاہی کے حوالے سے انقلاب اسلامی سے پہلے اور انقلاب اسلامی کے بعد جو فرق دیکھنے میں آیا وہ کیا ہے؟

چنانچہ انہی سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #امام_سید_علی_خامنہ_ای #حج #صلاحتیں #انقلاب_اسلامی #افتخار #روشناس #عازمین_حج #عزت #احترام #قبول #نصیحت #وعظ #عمل

کل ملاحظات: 6755