“سلام فرماندہ” ترانے کے عراقی-عربی ورژن ”سلام یا مہدیؑ” میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ العالی اور ان کے تاریخی جہادِ کفائی کے فتویٰ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی اُس حَشدِ شَعبی (عراقی عوامی رضا کار فورس) کا خوبصورت تذکرہ؛ کہ جس نے امریکی آلہ کار داعش کو عراق میں نابود کیا؛ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای نے عالمی شہرت پانے والے اس ترانے “سلام فرماندہ” کے بارے میں کہا کہ “آپ لوگ اسی ترانے کے بارے میں جو ان دنوں میں نشر ہوا ہے دیکھیں کہ لوگ کیسے امام زمانہؑ کے بارے میں اظہارِ عشق و ارادت کر رہے ہیں ۔ بوڑھے، جوان، نوجوان، بچے، خواتین، مرد، سب؛ یہ کس چیز کی دلیل ہے؟ لوگ دین سے دور جا رہے ہیں یا بات اس کے بر عکس ہے؟”

#ویڈیو #عربی_ترانہ #سلام_یا_مہدی #سلام_فرماندہ #امام_زمانہ #فتوی #آیت_اللہ_سیستانی #حشد_شعبی #جہاد_کفائی #حکومت #امام_حسین #عراق

کل ملاحظات: 1248